جسارت کا اسلام آباد سے اجرا خوش آئند ہے‘ ملک عامر ڈوگر

100

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) قومی انڈر 23 فٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر نمائندہ جسارت نے تعارف کراتے ہوئے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو بتایا کہ روزنامہ جسارت کراچی، حیدرآباد کے بعد اب باقاعدگی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی شائع ہورہا ہے اور وہ ادارے کی طرف سے افتتاحی و اختتامی تقاریب کے علاوہ میچوں کی خصوصی طور پر کوریج کے لیے آئے ہیں۔ جس پر عامر ڈوگر نے اسلام آباد سے روزنامہ جسارت کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا۔ علی جدون نے ٹورنامنٹ کی شاندار کوریج پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کی احسن کوشش قرار دیا۔