پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں،فرخ حبیب

143

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھارت نوازی پر مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگ لیے،مریم صفدر بتائے ایک تقریب میں 25مرتبہ عمران خان کا نام تو لیتی ہیں لیکن اپنے چچا مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں ان کی زبان کانپتی ہے؟، مریم حریت قیادت کی گرفتاری،مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا،مریم کا ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتی ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتی ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کی بیٹی بنی ہوئی ہیں، پاکستان میں اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، حکومت عوام پر ان قیمتوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لیے اپنے محصولات میں کمی لارہی ہے، پیٹرولیم لیوی صفر اور سیلز ٹیکس کو 15روپے سے کم کر کے 11روپے کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ وہ سامنے آکر بتائے کہ پیٹرولیم پر کہاں ٹیکس بڑھایا ہے۔وہ ہفتہ کو سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔