سندھ کابینہ ،این ڈی ایم اے کو سیلز ٹیکس سے استثنا دینے سے انکار

100

کرا چی(نمائندہ جسارت)صوبہ سندھ کی کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو برساتی پانی کے نکاس کے منصوبے پر سیلز ٹیکس سے استثنادینے سے انکار کردیا۔این ڈی ایم اے نے برساتی پانی کے نکاس کے منصوبے پر سندھ سیلزٹیکس سے مستثنا کرنیکی درخواست کی تھی تاہم سندھ کابینہ نے این ڈی ایم اے کو استثنا دینے سے انکار کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبہ ایس ایس ٹی 1.2 ارب روپے بنتا ہے اور کابینہ نے قرار دیا کہ برساتی پانی کا نکاس منصوبہ ایس ایس ٹی سے استثنادیناغلط مثال بن جائیگی۔سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ حکومت این ڈی ایم اے کی جانب سے 1.2ارب روپے خود سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کو دے گی۔