کسی کو اپنی ناکامی پاکستان کے سر تھوپنے نہیں دینگے‘ ہمایوں اختر

55

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایشیائی رابطہ کانفرنس میں افغانستان کے بے بنیاد الزامات پربروقت ،موثراور بھرپور جواب سے بیرونی قوتوں کو سانپ سونگھ گیا ہے ،افغانستان میںامن کیلیے پاکستان نے جس قدر کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،افغانستان کی حکومت سمیت کسی کو بھی اپنی ناکامی پاکستان کے سر تھونپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے کیونکہ وہاں کا امن ہمارے مفاد میں ہے ،ہمارے کردار اورقربانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھنے والوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ۔