بزدار سے سنجرانی کی ملاقات‘ بین الصوبائی ہم آہنگی پر گفتگو

104

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ صادق سنجرانی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر عثمان بزدار کے وژن کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کیساتھ دیگر صوبے بھی ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے اقدامات کیے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔