ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے پیسے طلب کرنے پر حیسکو عملے کیخلاف احتجاج

142

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کے لیے پیسے طلب کرنے پر احتجاجی مظاہرہ سڑکوں ہر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا‘مظاہرین نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے ایس ڈی او لطیف آباد کیخلاف شدید نعرے بازی کی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ 4 روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے اور مبینہ طور پرایس ڈی اواور اس کا عملہ ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔ رہائشیوں نے حیسکو چیف سمیت اعلیٰ افسران سے نوٹس لیکر ٹرانسفارمر لگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ عوام برداشت کرے، معمولی خرابی پر دو دو دن تک بجلی کی بندش سے گرمی میں عوام مریں، بھاری اور ناجائز بل بھی ہمارے سر پر جبکہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں بھی رقم ہم ادا کریں۔