شہداد پور، آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی کے اعزاز میں عشائیہ

409

شہدادپور (نمائندہ جسارت) سماجی رہنما و سافکو چیف سلیمان جی ابڑو کی جانب سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان سلیمان جی ابڑو و دیگر معززین نے جاوید قریشی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں پریس کلب شہدادپور کے صدر ارشاد بخاری، نواب تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری راشد علی، ایڈووکیٹ طارق محمود آرائیں، ہندو پنچایت کے صدر دیوان پرمانند، تاجر رہنما اعجاز خان، جاوید عالم قائمخانی، سعید راٹھور، کنور جمیل، قدیر بیگ ودیگر نے خصوصی شرکت کی۔