لاڑکانہ، کتوں نے 13 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

98

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے 13 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 35 سالہ گدا حسین، 60 سالہ نینا خاتون، 5 سالہ نصیب، 50 سالہ شہزادی خاتون و دیگر شامل ہیں جنہیں ورثاء کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا، سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے افراد کا تعلق لاڑکانہ شہر سمیت ضلع کے مختلف دیہات اور شہروں سے ہے جنہیں ویکسین اور علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔