جیکب آباد، نیب ٹیم پر حملے میں گرفتار 9 ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا

176

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملے کے کیس میں گرفتار 9 ملزمان کو عدالت نے جیل بھیج دیا، پولیس دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، دو سو سے زائد ملزمان کیخلاف نیب ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جیکب آباد میں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران نیب ٹیم سکھر پر ہونے والے حملے اور تشدد کیس میں گرفتار ملزمان جاوید مینگل، ولی جکھرانی، عامر بھٹی، دیدار جکھرانی، سجاد، ارسلان سمیت 9 ملزمان کو چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر فرسٹ سول جج امتیاز لاکھیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ نیب سکھر کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ سول لائن تھانے پر دو سو سے زائد ملزمان کیخلاف درج ہے۔