ٹی ایل پی زیادتیوں کے باوجود اپنے مشن اور منشور پر ثابت قدم رہی، یحییٰ قادری

133

  حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹی ایل پی کے صوبائی ناظم اعلی سندھ صوفی یحییٰ قادری نے حالیہ کینٹ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی تیاریوں کے جائزے کے لیے حیدرآباد کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی، پی ایس اور الیکشن سیل کے ذمے داران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ثابت قدمی کا دوسرا نام ہے، یہ وہ واحد جماعت ہے جو مخالفین کے تمام تر حربوں اور زیادتیوں کے باوجود اپنے مشن اور منشور پر ثابت قدم رہی ہے۔