پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وید کا تعلیمی بورڈ حیدر آباد کا دورہ

82

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پسما کے ریجنل صدر عارف شاہ نے عہدیدران عبدالمجید راجپو، مرزا محمود بیگ، رخسانہ روحی، محمد عامر نظام افروز سعید اور دیگر ممبران کے ہمراہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا دورہ کیا اور پی ایم اے کے تعاون سے بورڈ کو کووڈ19کے تحفظ کے لیے ملنے والے سامان کی تقسیم سے متعلق اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ بورڈ کے فوکل پرسن محمد زاہد انصاری نے وفد کو بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات میں 270امتحانی مراکز میں سے بیشتر میں طلبہ وطالبات کے لیے ماسک، سینیٹائزر اور ودیگر سامان کی فراہمی کی گئی اور 26 جولائی سے انٹر کے سالانہ امتحانات میں 170 امتحانی مراکز میں تمام طلبہ وطالبات کو مذکورہ سامان فراہم کرنے کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے، اسی طرح نویں کے امتحان میں بھی یہ سامان دیا جائے گا۔