ڈگری، عمر دین ٹائون میں دو معصوم بچے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے

82

ڈگری (نمائندہ جسارت) عمر دین ٹائون میں دو معصوم بچے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے۔ عمر دین ٹائون میں چچا زاد بھائی پانچ سالہ چندر ولد مدن لال اور ہتیش ولد واشو لوھار گھر کے نزدیک زیر تعمیر ایک گھر کے پانی کے ٹینک میں ڈوب گئے۔ بچوں کے اہل خانہ دونوں بچوں کے گھر نہ پہنچنے پر تلاش شروع کی تو دونوں بچوں کو پانی کے ٹینک میں دیکھ کر بچوں کو باہر نکالا اور تعلقہ اسپتال ڈگری پہنچایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بچوں کے موت کی تصدیق کی.دونوں بچوں کے انتقال کی خبر والدین پر بجلی بن کر گری، بچوں کی میتیں گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔