لاڑکانہ، محنت کش رہنما روشن کلہوڑو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

68

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں محنت کش رہنما روشن کلہوڑو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی یاد میں آرٹس کونسل آف پاکستان میں پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن لاڑکانہ کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خاص بیرسٹر کاظم علی عباسی، معشوق علی کلہوڑو، عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی رہنما بخش تھلہو، اثر امام، مجیب پیرزادو، پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے رہنما عبدالغنی کلہوڑو، وحید علی عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ روشن کلہوڑو نے اپنی تمام زندگی محنت کش طبقے کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری، آج ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔