کوئٹہ، ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

131

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میںڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر اخترآباد کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ریاض علی جاں بحق جبکہ شفقت علی زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر بی ایم سی اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔