سکھر، پولیس نے لمکا کی دکان سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرلیے

130

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے لمکا کی دکان میں ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرلیے، اسلحہ برآمد، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، ایس ایس پی سکھرکی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے انعام کا اعلان۔ سکھر پولیس نے 6 جولائی کو سکھر کے علاقے بندر روڈ پر لمکا شاپ میں ہونے والی ڈکیتی کے 4 ملزمان کٹو خروس، عبداللہ اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق ملزمان نے 6 جولائی کی شب لمکاشاپ میں ڈکیتی کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد کوششوں سے ملزمان کو گرفتار کرلیاہے، ملزمان کے دو ساتھی ہزارو اور بھورو خروس پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 3 لاکھ روپے انعام مقرر تھا ایس ایس پی سکھر نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔