شہید ذوالفقار بھٹو کے متعلق بدزبانی کرنے والے کو بھرپور جواب دیں گے، پی پی ترجمان

41

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص کی جانب سے پی ٹی آئی کے علی امین گنڈاپور کیخلاف احتجاج کا اعلان۔ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ میرپورخاص نے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق بدزبانی کرنے کیخلاف 18 جولائی اتوار کو 11 بجے صبح پریس کلب میرپورخاص پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے متعلق بدزبانی کرنے والے گنڈاپور کو بھرپور جواب دیں گے۔