حکمران عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر مہنگائی کررہے ہیں، قادر مگسی

66

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہوچکی ہے، اشیائے ضروریہ عوام کی دسترس سے دورہوچکی ہے، لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں حکمران عوام کا احساس کرنے کے بجائے عالمی مالیاتی اداروں کی ایما پر عمل پیرا ہیں،دوہفتوں کے دوران آٹا، چینی، گھی سمیت عام اشیاءکی قیمت میں اضافہ کے ساتھ حکمرانوں نے عید پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام کو منفردتحفہ دیا ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبو ت دیا گیا ہے، حکمران ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے ایجنڈے کے تحت چلارہے ہیں موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے 3سال گزر انے کے باوجود کرپشن، قرض ، مہنگائی اور بدامنی کے خاتمے کے بجائے مزید اضافہ ہوا ہے موجودہ حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکی ہے ۔