غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے فوج کے ریٹائرڈ افسروں کی بھرتی

118

لاہور (آن لائن )حکومت نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی بھرتی پر عائد پابندی ہٹانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تین نشستوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ان سیٹوں پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اور ریٹائرڈ کرنل کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ مطلوبہ قابلیت میں امیدوار ریٹائرڈ افسران کا فوج کی انفنٹری یونٹ سے ہونا اہمیت رکھے گا۔ جبکہ بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ افسران کو ایک لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق صوبے میں سی پیک کے پانچ اور اٹھاسی دیگر پراجیکٹس پر غیر ملکیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔