بالائی علاقوں میں بارشیں، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ختم

108

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے سندھ کے بیراجوں پر پانی کا بحران ختم ہوگیا۔انچارج کنٹرول روم کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پرصورتحال معمول پرآنے لگی اور تمام نہروں کو ضرورت کے مطابق پانی دیا جارہا ہے ۔ انچارج کنٹرول روم نے بتایا کہ گڈو پر9ہزار اور سکھربیراج پر3ہزارکیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 6 فٹ اضافہ ہوگیا جبکہ کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور کاچھو کے 200 سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔