کشمیری منتظر ہیںکہ عمران خان تقدیر بدلیں گے، فردوس عاشق

64

لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے ہردلعزیز رہنما وزیراعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں اور 25 جولائی کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں فاتح ہوگی اور حکومت بنا کر کشمیری مہاجرین کی فلاح اور آزادی کشمیر کیلیے جدوجہدکرے گی۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، عمران خان کے سپاہی پوری دنیا میں کشمیریوں کے حق کیلیے کوشاں ہیں اور عمران خان عالمی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر رہے ہیں۔