حافظ نعیم الرحمن ودیگر کامحمد عمر کے سسرکے انتقال پر اظہار تعزیت

57

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹراسامہ رضی ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صہیب احمد نے مقامی چینل کے (سی او او )چیف آپریٹنگ آفیسر محمد عمر کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔