آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر حکومت نے زندگی عذاب بنادی‘مریم اورنگزیب

62

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی غلام حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی چکی میں پیس دیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 سے 53 فیصد مہنگائی کو عمران خان حکومت کا عوام پر نیا ظلم قرار دیا ہے ۔ان خیالات
کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا عمران خان نے غریب عوام سے آٹے، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی بھی چھین لی ۔نئے پاکستان میں عوام سے دوائی، تعلیم، صحت، پیٹرول بجلی اور گیس سب چھین لیا گیا ۔ گھی کی قیمتوں میں 53 فیصد اضافہ عوام کے لیے ’’ احساس ‘‘کی اصلیت ہے ۔ 52 روپے سے چینی 110 تک پہنچائی ، اب 68 سے 85 روپے یوٹیلیٹی اسٹور کا ریٹ بنادیا