ملیر جیل میں رینجرز کا آپریشن: قیدیوں سے ممنوعہ اشیاء برآمد

242

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر جیل میں رینجرز کی جانب سے کیے گئے سرچ آپریشن میں قیدیوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ آپریشن جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب کیا گیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے چلنے والے آپریشن میں 40 سے زائد رینجرز کی گاڑیوں میں بڑی تعداد میں نفری نے حصہ لیا، آپریشن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی شامل تھی جبکہ سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ رینجرز اہلکاروں نے جیل کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی جس میں قیدیوں کی بیرکس اور سیل شامل ہیں، آپریشن کے دوران بیشتر قیدیوں سے بڑی تعداد میں ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔