اختیارات وکرپشن کیس‘سبطین خان کیخلاف سماعت21 اگست تک ملتوی

95

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے سبطین خان سمیت8ملزمان کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون چینوٹ میں من پسند کمپنی کو مائنز کے ٹھیکے دینے کے الزام میں ریفرنس کی سماعت21 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سبطین خان سمیت دیگر شریک ملزموں کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔عدالتی حکم پر سبطین خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے ریفرنس کیس کے ایک مرکزی ملزم ارشد وحید کی عدم پیشی پر اس کے خلاف کارروائی و گرفتاری پر اسلام آباد پولیس سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ جج اسد علی نے کیس کی سماعت کی ۔نیب کے مطابق ملزمان پر اربوں روپے مالیت، چنیوٹ آئرن عور کان کنی کا ٹھیکا من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں سبطین خان سمیت تمام ملزمان کی لاہور ہائیکورٹ سے19 ستمبر2019ء کو ضمانتیں منظور کر لی گئی تھیں۔