لڑکی لڑکا تشدد کیس‘4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

110

اسلام آباد (صباح نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد وقار گوندل نے اسلام آبادمیں لڑکی اور لڑکے کو تشدد کانشا نہ بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 4 ملزمان کو مزید3روزہ جسمانی ریمانڈپر پو لیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے
ملزمان کے وکلا کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے یا رہا کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ عدالت نے ملزمان کو مکمل رپورٹ کے ساتھ دوبارہ20جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ کے فارنزک کے لیے رپورٹ بھجواد ی گئی اور ابھی ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور رپورٹ موصول نہیں ہوئی، لہٰذا ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنی ہے۔