سینئر صحافی عبد الصمد تاجی انتقال کرگئے، چکرا قبرستان میں سپردخاک

232

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے رکن و ادبی کمیٹی کے رکن ، آرٹس کونسل کے ممبراور روزنامہ جسارت کراچی کے ہفت روزہ فرائیڈے اسپیشل کے ادبی صفحے سے وابستہ سینئر صحافی عبدالصمد تاجی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ۔ ان کی نماز جنازہ دارالعلوم کراچی میں ادا کی گئی ،جس میں مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری محمد صادق شیخ، فوٹو جرنلسٹ آصف راٹھور، لئیق عالم نواب، نسیم شاہ ایڈووکیٹ، اشرف صدیقی، جلیس سلاسل کے علاوہ سیاسی وسماجی رہنمائوں ، صحافیوں سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ تدفین کورنگی نمبر 1 چکرا قبرستان میں ہوئی۔ ان کا سوئم آج بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی 36-G لانڈھی میں ہوگا۔ سوگواروں میں 2 بیٹے،3 بیٹیاںاور بیوہ شامل ہیں ۔ دریں اثنا عبدالصمد تاجی کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی ، مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان، رابطہ فکر فردہ اسٹڈی سرکل کے کنوینر محفوظ النبی ، مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر راجا عبداللہ ، ضلع وسطی کے اسلم خٹک ایڈووکیٹ، این این آئی کراچی کے بیوروچیف عبدالرحمن ، فوٹو گرافر محمد ناصر ، جنید احمد راجپوت ودیگر نے ان کے صاحبزادوں محمد سعد صدیقی اور محمد حماد صدیقی اور ان کے بھائی اشرف صدیقی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اُن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔