غیور ہاشمی سپرد خاک ٗ نماز جنازہ حافظ نعیم الرحمن نے پڑھائی

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ایم این اے و نائب امیرجماعت اسلامی کراچی مظفر ہاشمی کے چھوٹے بھائی ،فاران کلب کے سابق صدر اور جمعیت الفلاح کی مجلس عاملہ کے رکن غیور ہاشمی کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی امامت میں اداکی گئی ۔نماز جنازہ میں مرکزی نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،سیکرٹری کراچی منعم ظفر خان ،امیر ضلع وسطی وجیہ حسن ، انجم رفعت اللہ ،جنرل سیکرٹری فاران کلب ندیم اقبال ایڈووکیٹ، صدر جمعیت الفلاح قیصر خان ،جنرل سیکرٹری قمر محمد خان ،اہل محلہ ، عزیز واقارب ، حلقہ احباب و رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے انتقال پر اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ دریں اثنا جماعت اسلامی ضلع غربی کے دیرینہ رکن محمد الیاس کی نماز جنازہ جامع محمدی 11.Eعلاقہ محمد نگر اورنگی ٹائون میں اداکی گئی اورمقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز ، امیر ضلع غربی مولانا مدثر حسین انصاری ،قیم ضلع محمد حنان ،اہل محلہ ، عزیز و اقارب ، رشتے داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔علاوہ ازیں غیور ہاشمی اور محمد الیاس کے انتقال پر نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی،راجا عارف سلطان، ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،محمد اسحاق خان، عبد الوہاب،انجینئر سلیم اظہر، ڈپٹی سیکرٹریز راشد قریشی، یونس بارائی حافظ عبد الواحد شیخ، عبدالرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ، عبدالرحمن فدا،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔