ناراض بلوچوں کی صوبے کی ترقی میں شمولیت کیلیے سنجیدہ ہیں، قاسم سوری

38

حسن ابدال (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں بہت سنجیدہ ہے کہ ناراض بلوچوں کو منا کر بلوچستان کی ترقی میں شامل رکھا جائے۔ سلطان پور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلوچستان میں ادنی کارکن کو اٹھا کر گورنر بنایا ہے جو خوش آئند ہے، ان کا مؤقف رہا ہے کہ بلوچستان دیگر صوبوں کی نسبت بہت پیچھے رہ گیا تھا اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ بلوچ قوم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس لیے سب سے زیادہ بجٹ ترجیح بنیادوں پر بلوچستان کو دیا گیا ہے تاکہ یہ صوبہ بھی دیگر صوبوں کے برابر آ سکے اور اسی لیے جو لوگ نواب اگبر بگٹی کی موت پر ناراض تھے ان سے مذاکرات کیلیےآج نواب اکبر بگٹی کے پوتے نواب شاہ زیب بگٹی کو وقاقی وزیر بنا کر پورا مینڈیٹ دے کر ان کی ذمے داری لگائی گئی ہے کہ وہ ناراضگی ختم کرائیں۔