پی آئی اے کا کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کیلیے کراچی سے 20 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا، کراچی سے اسلام آباد کیلیے 14 اور لاہور کیلیے 6 اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیلیے یومیہ 4 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اے نے دبئی، دوحا اور بحرین سے پاکستان کیلیے 18 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا تھا، پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلیے آپریٹ کی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحا سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کر رہا ہے اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن آج مکمل کیا جائے گا۔