امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ مزید بھڑک اٹھی

147
اوریگون: فائر بریگیڈ کا طیارہ جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

سیلم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست اوریگون کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت کے اضافے نے فائر فائٹرز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ اوریگون کے جنوبی علاقوں میں بوٹلیگ کے نام سے مشہور یہ جنگلاتی آگ 24ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے تک پھیل چکی ہے۔ یہ رقبہ نیویارک شہر کے برابر بنتا ہے۔ رواں ہفتے کے آخر میں علاقے میں شدید گرمی کی ایک اور لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جون کے ماہ سے یہ چوتھی گرم لہر ہوگی۔