جرمنی میں ڈیم ٹوٹ گیا ہلاکتیں 133 تک پہنچ گئیں

341
جرمنی: ڈیم کے ٹوٹنے سے قبل لی گئی تصویر میں تودے گرنے کے آثار نمایاں ہیں‘ سیلاب کی نذر ہونے والی گاڑیاں نالے میں پڑی ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی جرمنی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک ڈیم بھی ٹوٹ گیا۔یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کولون کے نزدیک واسنبرگ نامی قصبے سے قریب پیش آیا۔ ہفتے کے روز بھی لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری رہا۔ سیلاب کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی کے دو مغربی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اس حالیہ طوفانی بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔