بشار الاسد نے چوتھی مدتِ صدارت کے لیے حلف اٹھا لیا

118

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے مطلق العنان صدر بشار الاسد نے چوتھی مدت کے لیے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔ شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں برس مئی میں ہوا تھا۔ اس الیکشن میں بشار الاسد دھاندلی بھاری اکثریت سے ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے تھے۔ ہفتے کے روز انہوں نے چوتھی مدت کے لیے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب دمشق میں واقع صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔