سخت قوانین بھی راستہ نہ روک پائے، کورونا وائرس اولمپک ولیج پہنچ گیا

345

ٹوکیو(جسارت نیوز)سخت قوانین بھی کورونا وائرس کو نہ روک پائے، وائرس اولمپک ولیج پہنچ گیا، ٹوکیو اولمپکس 2020 کے شروع ہونے سے 5 روز قبل ایک کورونا کیس سامنے آگیا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ‘ توشیرو موٹو نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص، جو کھیلوں کے انعقاد میں شامل ہے ، اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اولمپکس میں شرکت کرنے والے برطانوی دستے میں بہن بھائیوں کے 8 جوڑے شاملانتظامیہ کی جانب سے کورونا مثبت آنے والے غیر ملکی شخص کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے ہیں جبکہ اس شخص کو اولمپک ولیج سے نکال کر ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے پچھلے سال کورونا وائرس کی وجہ سے ہی ٹوکیو اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ واضح رہے ٹوکیو اولمپکس کا آغاز تماشائیوں کے بغیر 23 جولائی سے ہوگا جس میں پاکستان کے بھی 10 کھلاڑی حصہ لیں گے۔