ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز جیت لی

61

گراس آئیلٹ(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز نے ایون لوئس کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں 16 رنز سے ہرا کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ایون لوئس نے 9چھکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ لوئس کو مرد میدان قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 34 گیندوں پر 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 9 فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ نکولس پوران 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ اینڈریو ٹائی نے تین جبکہ ایڈم زمپا اور مچل مارش نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کپتان ایرن فنچ 34، مچل مارش 30 اور میتھیو ویڈ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔