جسارت اخبار کا اسلام آباد سے اجرا خوش آئند ہے، ملک عامر ڈوگر

141
ایبٹ آباد : قومی انڈر 23 فٹبال چمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی علی جان جدون، وزیراعظم کے مشیر اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر اور انچارج اسپورٹس صفحہ سید وزیر علی قادری کا گروپ فوٹو

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) قومی انڈر 23 فٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع ہر نمائندہ خصوصی نے تعارف کراتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی طارق خان جدون اور وزیراعظم کے مشیر اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کو بتایا کہ روزنامہ جسارت کراچی، حیدرآباد کے بعد اب باقاعدگی سے اسلام آباد سے شائع ہورہا ہے اور وہ ادارے کی طرف سے خصوصی طور پر کوریج کے لیے افتتاحی و اختتامی تقریب اور میچوں کی کوریج کیلیے آئے ہیں۔ عامر ڈوگر نے اسلام آباد سے روزنامہ جسارت کے اجراء کو خوش آئند قرار دیا۔ علی جدون نے ہی ٹورنامنٹ کی شاندار کوریج پر شکریہ ادا کیا اور اسے قابل احسن قرار دیا۔