پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ناک آؤٹ مرحلہ مکمل

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلہ ہوگئے اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ مکمل ہوگیا اور 16 ٹیموں نے لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں النور جمخانہ نے فیصل جمخانہ کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دوسرے میچ میں ملیر جمخانہ نے رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔