محمد رضوان ایک سال میں زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر بن گئے

74

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا۔ محمد رضوان نے اس میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز بنائے۔ وہ رواں سال اب تک11میچوں میں 98.83 کی اوسط سے 593 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 6نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان سے قبل پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں576 رنز بنائے تھے۔