سری لنکا میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع موجود ہیں، سعد خٹک

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سری لنکا میں پاکستانی سرمایہ کار کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل، ادویات اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سری لنکا ایک غریب ملک ہے لیکن پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو سری لنکا کی مارکیٹ کے خدوخال کو سمجھنا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ گزشتہ ماہ سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کیا جس میں متعدد پاکستانی مصنوعات پیش کی گئیں جو بہت پسند کی گئیں، وہاں تعمیراتی، ٹیکسٹائل، ادویات، چاول، چینی،پھل و سبزیوں کی مصنوعات درآمد کی جاسکتی ہیں جبکہ سیاحت کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود سری لنکن حکومت نے موقع فراہم کیا ہے کہ سرمایہ کار کورونا ویکسین لگا کر بغیر قرنطینہ کے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے۔ ایکسپورٹرز نے تاحال سری لنکا کی مارکیٹ میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر نہیں کیا۔