پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز کی لسٹنگ کے سلسلے میں تقریب

109

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پاکستان ایلومینیم بیوریج کینز لمیٹڈ (پی اے بی سی) کی لسٹنگ کے سلسلے میں 16 جولائی، 2021 کو ایک گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رواں مالی سال 2022 میں یہ مسلسل دوسری ایکویٹی لسٹنگ ہے اورپاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کے آگے بڑھنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔تقریب میں پی اے بی سی کے نمائندگان موجود تھے جن میں اشرف مکاتے، شاہد سورتی، زین مکاتے، اور احمد مکاتے بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آفرکے سلسلے میں کنسلٹنٹ اور بْک رنر عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے نمائندگان بھی تقریب کا حصہ تھے۔ پی ایس ایکس کے سی او او نادر رحمان اور پی ایس ایکس کی سینئر مینجمنٹ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔