ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات  میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

265

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر 85.38 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو پیوستہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.82 فیصدزیادہ ہے۔ مالی سال 2020 کی اسی مدت میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر75.58 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ مئی 2021 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات پر10.33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مئی 2020 کے مقابلہ میں 274.28 فیصدزیادہ ہے۔مئی 2020 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا حجم 2.76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2020 میں زرعی مشینری اورآلات کی درآمدات کا مجموعی حجم 79.87 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔