سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس محصولات میں گذشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

110

اسلام آباد (اے پی پی)سندھ ریونیو بورڈ)ایس آر بی( کے ٹیکس محصولات میں گذشتہ مالی سال کے دوران 21فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایس آر بی کے غیر حتمی اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کا مجموعی حجم 128 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال20۔ 2019 کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس محصولات 106ارب روپے رہے تھے۔ اس طرح مالی سال 2020 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2021 کے دوران ایس آر بی کے ٹیکس محصولات میں 22ارب روپے یعنی 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔