دورہ ویسٹ انڈیز ، نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ ختم ، ٹیم 26جولائی کو روانہ ہوگی

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز کا 11 روزہ تربیتی کیمپ ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں ختم ہوگیا ۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرزکا11 روزہ تربیتی کیمپ ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پزیر ہوگیا، بائیو سیکیور ماحول میں این سی اے کے ہیڈ آف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ میں مدعو تمام 11ٹیسٹ کرکٹرز بشمول عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہ نواز دھانی، یاسر شاہ اور زاہد محمود شریک ہوئے۔ ان کے ساتھ 6 اضافی کھلاڑی عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ، میر حمزہ، محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش بھی کیمپ کا حصہ بنے۔کیمپ میں سابق ٹیسٹ کپتان محمدیوسف بیٹنگ کوچ ،مشتاق احمد اسپن بولنگ ،عمررشید فاسٹ بولنگ کوچ، عتیق الزماں فیلڈنگ کوچ، امتیاز احمد فزیوتھراپسٹ ،صبور احمد اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اورعمران سلطان مساجر تھے۔کیمپ کے اختتام پرتمام کھلاڑی 21 جولائی کولاہور پہنچ کر مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے اور اس کے بعد کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوجائے گی۔