پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسراٹی 20 میچ آج کو کھیلا جائے گا

194

لیڈز(اے ایف بی)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آج( اتوار کو) ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نوٹنگھم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 31 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 20 جولائی کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔