گورنرسندھ عمران اسماعیل سے  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و قانونی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر اور یکساں ہونے میں ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔ عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔