۔65 تولہ سونا چوری میں ملوث 6 اہلکاروں سمیت 33 گرفتار

139

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے 33ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار شدگان میں ٹارگٹ کلر،بھتا خور، دوست کے قاتل کے علاوہ اسپیشل انوسٹی گیشن سے تعلق رکھنے والے 6پولیس اہلکار شامل ہیں، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 جون کو گلستان جوہر میں ماسیوں نے گھر میں واردات کی تھی، چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیاملازمہ نے سامان کی برآمدگی سے متعلق ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے 65 تولہ سونا برآمد کیا اور ظاہر نہیں کیا تھا شناخت کے بعد تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے سونا اور رقم برآمد کی گئی ذرائع کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم کے ارکان کچھ عرصہ قبل بھی اسی نوعیت کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ گلشن اقبال اور شاہ فیصل پولیس نے مبینہ مقا بلوں کے بعد 6ملزمان کو زخمی حالت میںگرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں احساس پروگرام کے دفتر سے 12 لاکھ روپے لوٹنے والے بھی شامل ہیں۔ گلشن اقبال میں امتیاز شاپنگ مال کے قریب ندی پر ہوا پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان شہریوں کو لوٹتے ہوئے آ رہے تھے پولیس نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ملزمان نادر حسین ، ظفر ، روشن علی سولنگی اور ساجد ندیم زخمی ہوئے جن کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا،گرفتار ملزمان دوجولائی کو احساس پروگرام کے دفتر میں 12 لاکھ روپے لوٹنے کی وارادت میں بھی ملوث تھے،جس میں ان کے دیگر 2 ساتھی بھی شامل تھے جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی جارہی ہے ،ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ملزمان نے بھی ابتدائی تفتیش میں احساس پروگرام کے دفتر میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے،ملزمان کے قبضے سے مسروقہ ساما 11 موبائل فونزاور 4 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے، ادھر شاہ فیصل کالونی پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔گلبہار پولیس نے خفیہ اطلاع پر گینگ وار کاشف دادا گروہ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا گرفتار کرلیا،منگھوپیر پولیس نے ایک ملزم کوگرفتارکرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا ، شیرشاہ پولیس نے گیارہ روز قبل گھر کے اندر ٹرانسپورٹر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دوست کا گرفتارکرلیا ، پولیس حکام کے مطابق 6جولائی کو قتل کیے جانے والے ٹرانسپورٹر ملک شیر کے قتل میںمقتول کے دوست ملزم فیصل کو گرفتار کر لیا۔سپر مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کریمنل حیدر علی ولد ندیم سہیل ،محمد عادل ولد محمد منشاکو گرفتار کرکے دو پستول ، چھینا ہوا موبائیل فون برآمد کرلی۔ نیو کراچی پولیس نے تین منشیات فر و ش حسن خان ولد یوسف خان، عامر تیوانی ولد اشرف ، عزیز ولش محمد ریاض کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بائیک لفٹر عبدالمالک ولد عبدالاحمد اور گٹکا ماوا فروش غلام محمد ولد حیات خان شریف آباد پولیس نے گٹکاماوا فروش حامد ولد ریاض نیپیئرپولیس نے دو منشیات فروش اختیار علی اور فاروق احمد،بریگیڈ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث3 ملزمان اکرام عرف رنگیلا، موسی اوردانیال لانڈھی پولیس نے ایک ملزم یاسر یونس، محمود آباد پولیس نے ایک ملزم جسٹین، ڈاکس پولیس نے گٹکا ماوا فروش دو ملزمان محمد قاسم اور رجب علی، جبکہ کلری پولیس نے گٹکا فروش محمد صدیق کو گرفتارکرکے گٹکا اور نقد رقم برآمد کرلی۔