مریم نواز مودی کے خلاف  کوئی بیان نہیں دیتیں، بلاول غفار

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ کشمیر انتخابات مہم میں سیاسی بچے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے والدین کی دوغلی سیاست کو چھپارہے ہیں، سیاسی بچے کشمیر کے عوام کو بتائیں کہ ماضی میں ان کے والدین نے کشمیر کے لیے کیا کیا، مریم کی تقاریر میں کشمیر کے عوام سے ہمدردی کہیں دکھائی نہیں دیتی، مریم نواز اپنی تقریر میں مودی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیتیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مودی کو ناراض نہیں کرسکتیں ،مریم نواز اور ان کے والد نے مودی سے بے شمار تحائف بٹورے اس وقت مریم نواز اور (ن) لیگ کو کشمیر کے عوام کے حقوق یاد نہیں تھے آج کشمیر کے عوام کو وزیراعظم عمران خان کیخلاف ورغلانے نکل پڑے ہیں۔