ملیر :برساتی نالے میں گرنے والے نوجوان کی لاش برآمد

42

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر میں برساتی نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے والا 18 سالہ سید دانیال حافظ قران اور سعودآباد کا رہائشی تھا جوجمعرات سے لا پتا تھا، نوجوان کے اہلِ خانہ نے گزشتہ روز پولیس سے رابطہ کیانوجوان کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تاہم ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے کا پانی کم ہوا تو علاقہ مکینوں کو لاش دکھائی دی۔نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے اہلِ خانہ نے اس کی شناخت کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جمعرات کو ہونے والی بارش کے دوران دانیال نالے میں گر کر جاں بحق ہوا تھاجب کہ اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کسی نے نالے کے قریب دھکا دیا ہو لہٰذا لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔