گلشن اقبال میں قربانی کے 2بکرے چوری ہوگئے

111

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الاضحی قریب آنے کے ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب 4 نامعلوم چوروں نے گلشن اقبال سے قربانی کے 2 بکرے چوری کرلیے جانوروں کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وڈیو فراہم کرنے کے باوجود اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ جانوروں کی چوری کے دیگر واقعات کے علاوہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے 9 بیل اور 3 بکرے جب کہ بلوچ کالونی میں ایک پولیس افسر کے گھر کے باہر سے ساڑھے تیں لاکھ روپے مالیت کے 7بکرے چوری کرلیے گئے تھے ان واقعات کے بعد اپنے جانوروں کی حفاظت کے لیے پریشان شہریوں نے اپنے اپنے علاقوں میں پہرے دار ی کا نظام قائم کرلیا محلے کے جانور کسی ایک مقام پر باندھ کر نوجوان باری باری اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔