گورنر سندھ سے ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا کی طویل ملاقات

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی سیاست میں اہم ملاقات کے بعد بڑی ہلچل شروع ہوگئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور ذوالفقار مرزا کی ملاقات پونے گھنٹے تک جاری رہی، جس میں وزیراعظم کے مشیر محمود مولوی بھی شامل تھے جبکہ ذوالفقار مرزا کے ساتھ ان کی اہلیہ اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔ملاقات میں سندھ کی سیاست پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ ذوالفقار مرزا کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا نے شمولیت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا اور سوچنے کے لیے وقت مانگا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔