قربانی کریں لیکن کسی کی صحت قربان نہ کریں‘عارف علوی

65

اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کی پیروی کریں لیکن اپنی یا دوسروں کی صحت کو قربان نہ کریں۔صدر ڈاکٹرعارف علوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کووڈ کے نئے کیسزمیں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز9 جولائی 2020ء کے بعد کیسزکی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔صدرمملکت نے کہا کہ عید پر جب آپ قربانی کے جانورخریدیں یا قربانی کریں یا پھر جب آپ نماز کے لیے جائیں تو احتیاط کریں، ماسک پہنیں، اپنی جائے نمازلے کرجائیں، ہاتھ دھویں، فاصلہ رکھیں اورگلے نہ ملیں۔